نئی دہلی، 30 جون (یو این آئی) برازیل کے قدآور فٹبالر کافو کے مطابق قطر میں منعقد ہونے والا 2022 عالمی کپ تاریخ میں اب تک کے سب سے عظیم ایڈیشن میں سے ایک کے طور پر درج ہو سکتی ہے۔
سابق رائٹ-بیک برازیل کے سب سے بہترین کھلاڑیوں میں
سے ایک ہیں اور انہوں نے 1994 اور 2002 میں اپنی کپتانی میں برازیل کو عالمی کپ جتایا تھا۔
ایک کھلاڑی کے طور پر 2002 میں جنوبی کوریا/جاپان میں ایشیاء کے پہلے عالمی کپ کا تجربہ رکھنے والے کافو کو لگتا ہے کہ اگلے سال براعظم کا دوسرا عالمی کپ تاریخی ہوگا۔