ممبئی، 22 جنوری (یو این آئی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) آئی پی ایل کے 2022 سیزن کو 27 مارچ سے شروع کرنے پر غور کر رہا ہے، جو ٹورنامنٹ کے منصوبہ بند آغاز سے تقریباً ایک ہفتہ قبل ہے۔
ہفتہ کو بی سی سی آئی حکام اور تمام فرنچائزز کے مالکان کے
درمیان ہونے والی میٹنگ میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے آئی پی ایل فرنچائز مالکان کے ساتھ میٹنگ کے بعد کہا، “مجھے یہ تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آئی پی ایل کا 15 واں سیزن مارچ کے آخری ہفتے میں شروع ہوگا اور مئی کے آخر تک جاری رہے گا۔