: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 5 جولائی (یو این آئی ) تلنگانہ کے وزیر اسپورٹس سرینواس گوڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو تلنگانہ کو کھیلوں کے میدانوں میں سر فہرست لانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔
دیہی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ریاست بھر میں 17,000 میدان بنائے جائیں گے اور مستقبل میں بین الا قوامی سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ریاست میں کھلاڑیوں کا مستقبل تابناک ہے۔