برمنگھم، 29 جولائی (یو این آئی) کپتان ہرمن پریت کور (52) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف دولت مشترکہ کھیلوں کے گروپ اے کے اپنے میچ
میں آٹھ وکٹ پر 154 رن بنائے۔
ہرمن نے 34 گیندوں کی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
اوپنر شیفالی ورما نے 33 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔