نئی دہلی/2اگست(ایجنسی) کرکٹ کا آغاز کرنے والا انگلینڈ 1000 ٹسٹ کھیلنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ انگلینڈ نے یہ مقام بدھ کے روز ہندوستان کے خلاف ایجبیسٹن میں جاری پہلے ٹسٹ میچ کے ساتھ حاصل کیا۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کرکٹ کی شروعات کی تھی اور اب وہ ٹسٹ کھیلنے کے معاملہ میں آسٹریلیا سے کافی آگے نکل چکا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا ٹسٹ میچ میلبورن کرکٹ گراونڈ (ایم سی سی) میں مارچ 1877 میں کھیلا گیا
تھا۔ آسٹریلیا نے ابھی تک 812 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں۔
تاہم، آسٹریلیا کی جیت انگلینڈ سے زیادہ ہے۔ انگلینڈ نے 357 میچوں میں جیت حاصل کی ہے جب کہ 297 میں اسے ہار ملی ہے۔ اس کے 345 میچ بے نتیجہ رہے۔ انگلینڈ کی جیت 35.70 فیصد رہی ہے۔ آسٹریلیا نے 812 ٹسٹ میچوں میں سے 383 میں جیت حاصل کی اور 219 میچوں میں اسے ہار کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 208 میچ ڈرا رہے۔