the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دبئی ، 17 ستمبر (ایجنسی) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ انگلش کرکٹر معین علی کے ساتھ تعصبانہ رویہ برتنے اور سخت الفاظ استعمال کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر کے خلاف کوڈ آف کنڈیکٹ کے تحت وہ ایکشن لے سکتے ہیں۔ مگر اسکے لئے ضروری ہے کہ اس کرکٹر کا نام سامنے آئے۔

دوسری جانب معین علی جنہوں نے پہلے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی بایوگرافی میں اس کرکٹر کا نام ظاہر کردیں گے جنہوں نے 2015 کی ایشز



میں کارڈف ٹیسٹ کے دوران انہیں اسامہ کہاتھا، تاہم تازہ بیان میں انہوں نے اپنا فیصلہ بدلنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے کھلاڑی کو عوامی سطح پر ذلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اس معاملے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے۔ کھلاڑیوں کے حوالے سے معین نے اپنے ٹریور بلیسز کوچ کو رپورٹ اسی وقت کردی تھی جبکہ انگلش کوچ نے بھی معاملہ آسٹریلوی کوچ ڈیرن لیمین کو بتادیا تھا۔چنانچہ واقعہ کودیکھنے والے بورڈز اس کھلاڑی کا نام جانتے ہیں، دیکھنا ہوگا کہ اس پر کارروائی کیا ہوگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.