: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نیوزی لینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن باپ بن گئے۔ ان کی اہلیہ سارہ رحیم نے ایک خوبصورت بیٹی کو جنم دیا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان تیسرے بچے کے باپ بن گئے ہیں۔ اس سے قبل ان کی اہلیہ نے 2019 میں بیٹی کو جنم دیا تھا۔ ان کے بیٹے کی پیدائش 2022 میں ہوئی۔ نیوزی لینڈ کے اسٹار بلے باز نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے تیسرے بچے کی پیدائش کی اطلاع دی۔
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر فائز ولیمسن نے اپنی
اہلیہ اور نئے مہمان کے ساتھ تصویر پوسٹ کی۔نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان ولیمسن اس وقت فارم میں ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی چار اننگز میں تین سنچریاں بنائیں۔ پہلے میچ میں انہوں نے 118 رنز اور 109 رنز کی اننگز کھیلی اور دوسرے میچ میں انہوں نے 43 رنز اور 133 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس طرح ویراٹ 32 ٹیسٹ سنچریوں کے ساتھ کوہلی سے آگے نکل گئے۔ کین سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے۔