ماسکو/3جولائی(ایجنسی) روس میں فٹبال عالمی کپ کے موقع پر خواتین میڈیا اینکرز کو ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین واقعے میں ماسکو میں ایک تماشائی نے ہسپانوی خاتون اینکر کو نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز Maria Gomez ماریا گومز ہسپانیہ اور روس کے درمیان میچ سے قبل کیمرے کے سامنے گفتگو کر رہی تھیں۔ اسی اثنا براہ راست نشریات کے دوران ایک تماشائی نے اچانک ماریا پر دھاوا بول کر زبردستی اُس کے چہرے پر بوسہ دے دیا۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ہسپانوی خاتون اینکر نے اپنے ہراساں کیے جانے کا وڈیو کلپ ٹوئیٹر پر شیئر کیا جہاں اُس کے فالوورز کی تعداد 4 لاکھ کے قریب ہے۔
ماریا نے ٹوئیٹر پر انتہائی سنجیدگی سے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اس نوعیت سے تنگ کیا جانا کوئی مذاق نہیں ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق دھاوا بولنے والے شخص نے ماریا گومز کے گال پر بوسہ دینے کے لیے اسے دبوچا تو ماریا نے فوری طور پر اسے خود سے دُور کرنے کی کوشش کی۔ مذکورہ شخص کے اس نازیبا حرکت کے بعد فرار ہونے سے قبل ماریا نے اپنے ردّ عمل میں پوچھا "تم کیا کر رہے ہو، کیا تم سنجیدہ ہو؟"۔