نئی دہلی، 7 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی اجازت ملنے پرآلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی درخواست ضمانت پر جمعہ کو سماعت کرے گی۔
جسٹس اندرا بنرجی کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے کہا
کہ اگر چیف جسٹس کی اجازت مل جاتی ہے تو زبیر کی درخواست ضمانت پر کل سماعت کی جائے گی۔
زبیر نے اتر پردیش کے سیتا پور میں اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے اور اس معاملے میں ضمانت دینے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔