ماسکو، 15 جون (یو این آئی/ سپوتنک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی 28 سے 30 جون تک میڈرڈ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس میں تقریر کریں گے، یہ بات نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے بتائی۔
دی ہیگ میں یوکرین پر نیٹو کے اجلاس کے بعد ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹے فریڈریکسن اور ڈچ وزیر اعظم مارک
روٹے کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں مسٹر اسٹولٹن برگ نے کہا ’’میں میڈرڈ میں ہمارے سربراہی اجلاس میں نیٹو رہنماؤں سے خطاب کرنےکے لئے صدر زیلینسکی کا خیرمقدم کرنے کے لئے پرجوش ہوں‘‘۔
نیٹو میں امریکی سفیر جولین اسمتھ نے منگل کو کہا کہ سربراہی اجلاس میں نیٹو فوج کے موقف اور اس کے یوکرین کے تیئں حمایت کے بارے میں بات چیت ہونے کی امید ہے۔