کشن گنج، 24اگست (یو این آئی) بہار اور خاص طور پر سیمانچل کی تعلیمی، معاشی، سماجی اور صحت خدمات کی دگرگوں حالت پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے سماجی کارکن اور ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ کے مستقبل کے امیدوار زین العابدین نے کہا کہ اگر ہمارے نمائندوں نے اس سمت میں کام کیا ہوتا تو ایسی بھیانک صورت حال کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
انہوں نے کہاکہ آزادی کو ستر سال سے زائد ہوگئے ہیں لیکن یہاں کے لوگوں کوآزادی کے فوائد اب تک نہیں پہنچے ہیں۔ انہوں
نے سوال کیا کہ آزادی کے وقت پورے ملک کی اچھی نہیں تھی سوائے چند شہروں کو چھوڑ کر، لیکن آج پورے ملک میں شہروں کی حالت اچھی ہے اور تمام سہولت سے لیس ہیں، بہار اور خاص طور پر سیمانچل کے لوگ علاج ومعالجہ اور روزگار کیلئے ان شہروں کا رخ کرتے ہیں کیوں کہ یہاں ان کو یہ سہولت دستیاب نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ سوچنے والی بات ہے کہ ہمارا ہی خطہ ملک کے تمام خطوں سے پسماندہ کیوں ہے اور جب تک اس پر غور نہیں کیا جائے گا اور اس وقت تک اس کا حل نکال پانا مشکل ہوگا۔