the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی۔ گجرات کے نو منتخب نوجوان ممبر اسمبلی جگنیش میوانی نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ جمہوریت اور آئین کے سامنے بڑا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جسے بچانے کی لڑائی کو پارلیمنٹ سے سڑک تک لے جانا ہوگا۔ اترپردیش میں بھیم آرمی کے بانی چندرشیکھر آزاد راون کی رہائی کے مطالبہ کے لئے چالیس سے زیادہ تنظیموں کی طرف سے یہاں منعقد یووا ہنکار یلی کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر میوانی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ انہیں اس بات کا انتخاب کرنا ہوگا کہ ملک منوسمرتی سے چلے گا یا آئین سے۔ انہوں نے مسٹر مودی سے دلتوں اور قبائلیوں پر ظلم و زیادتی ، کسانوں کی خودکشی، اسٹوڈنٹ لیڈروں کے خلاف درج معاملات اور نوجوانوں کی بے روزگاری اور سماجی انصاف سے متعلق سوالات پوچھے۔

مودی حکومت پر اپنے تمام وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے وہ لو جہاد، گؤ ماتا او رگھر واپسی کے نام پر نقلی دشمن کھڑا کرنے کی سازش کررہی ہے۔ اس وقت جمہوریت اور آئین کے سامنے جیسا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ویسا خطرہ کبھی نہیں تھا اور پورے ملک کو فسطائیت سے مقابلہ کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں سات سو سے آٹھ سو اسٹوڈنٹس لیڈروں پر معاملے درج ہوئے ہیں۔ اور بھیم آرمی کے لوگوں کوپریشان کیا جارہا ہے۔ انہوں نے چندر شیکھر کے خلاف قومی سلامتی قانون کے تحت معاملہ درج کرنے کے جواز پر سوال اٹھایا اوران کی رہائی کا مطالبہ کیا۔



right;">بھیما كوریگاو ں کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر میواني نے کہا کہ تشدد کے لئے ذمہ دار لوگوں کو گرفتار کرنے کی بجائے الٹے ان کے ہی خلاف تشدد بھڑکانے کا معاملہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں اس لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ ان لوگوں نے گجرات میں بی جے پی کو 99 سیٹوں پر سمیٹ کر مسٹر مودی کا گھمنڈ چور چور کر دیا ہے۔

بی جے پی گزشتہ 22 برسوں سے گجرات کو توڑنے کی سیاست کر رہی ہے، لیکن وہ لوگوں کو جوڑنے کا کام کریں گے۔

جے این یو کی طالبہ شہلا راشد نے چندر شیکھر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ تعلیم، روزگار اور خود اعتمادی کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ جے این یو کی طالبہ شہلا راشد نے چندر شیکھر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ تعلیم، روزگار اور خود اعتمادی کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔

جے این یو کے طالب علم لیڈر کنہیا کمارنے کہا کہ ان کی لڑائی بھیم راؤ امبیڈکر اور بھگت سنگھ کے خواب کا ہندوستان بنانے کے لئے آئین اور جمہوریت کو بچانے کی ہے۔ اس میں تشدد کا راستہ اختیار کئے بغیر فتح حاصل کرنی ہے۔ جے این یو کی طالبہ شہلا راشد نے چندر شیکھر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ تعلیم، روزگار اور خود اعتمادی کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ ریلی سے آسام کے نوجوان کسان لیڈر اکھل گوگوئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے سامنے ہونے والی اس ریلی میں سکیورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے تھے اور کثیر تعداد میں سکیورٹی فورس تعینات تھی ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.