راست
سالار ملت الحاج سلطان صلاح الدین اویسی سابق صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و سینئر پارلیمنٹرین کے منجلے بھائی جناب یوسف الدین اویسی کا انتقال ہوگیا۔ مرحوم فخر ملت مولوی عبدالوحید اویسی صاحب کے منجلے فرزند تھے۔
مرحوم بیرسٹراسد الدین اویسی صدرکل ہند
مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ، جناب اکبر الدین اویسی قائد مقننہ مجلس اورجناب برہان الدین اویسی ایڈیٹر انچیف روزنامہ اعتماد کے چچا تھے۔ یوسف الدین اویسی 50 سال سے زیادہ عرصہ سے شکاگو میں مقیم تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ کل 25 فروری 2024 بروز اتوار درگاہ شریف حضرت شاہ محمد حسن ابو العلائی میں بعد نماز ظہر بوقت 1:30 بجے مقرر ہے۔