نئی دہلی/10اپریل(ایجنسی) اے پی کوخصوصی درجہ دینے کامطالبہ کرتے ہوئے ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت وائی ایس آرکانگریس کے ارکان پارلیمنٹ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پانچویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔
start;"="">ان بھوک ہڑتالی ارکان پارلیمنٹ کو کافی حمایت حاصل ہورہی ہے جنہوں نے تلگوریاست کے لئے اپنی جانوں کو قربان کرنے کا عہد کیا ہے۔ قومی جماعتوں کے بیشتر لیڈران نے بھوک ہڑتالی ارکان پارلیمنٹ سے یگانگت کا اظہار کیا ہے۔