: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امراوتی:سابق چیف منسٹروائی ایس راج شیکھرریڈی کی دختر وائی ایس شرمیلا کو آندھرا پردیش کانگریس پارٹی کی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ اے آئی سی سی نے منگل کو اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا۔ اے آئی سی سی نے اعلان کیا کہ شرمیلا کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔ قابل ذکر ہے کہ شرمیلا کی تقرری آندھراپردیش کانگریس پارٹی کے صدر جی رودر راجو کے پیر کو استعفیٰ دینے کے 24 گھنٹے کے اندر ہوئی ہے۔ کانگریس
میں شامل ہونے کے 15 دنوں کے اندر شرمیلا کو اے پی کانگریس کی باگ ڈور مل گئی ہے۔واضح رہے کہ شرمیلا کےوالد وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے دو بار متحدہ آندھرا پردیش کانگریس کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ فی الحال کانگریس کی صفوں میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ان کی بیٹی وائی ایس شرمی کو موقع مل رہا ہے۔ امید ہے کہ شرمیلا کا اثر حکمراں اور اپوزیشن پارٹیوں پر پڑے گا کیونکہ آندھراپردیش میں دو تین ماہ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔