حیدرآباد/16جنوری(ایجنسی) آندھرارپردیش اسمبلی میں اپورزیشن اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا کہ ریاستوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے فیڈرل فرنٹ کے ذریعہ سے کے سی آر کی کوشش قابل ستائش ہے، اسکے تحت وائی ایس جگن موہن ریڈی اور کے ٹی آر کے درمیان تقریبا ایک گھنٹے سے بھی زائد وقت کے لیے بات چیت ہوئی، اسکے بعد انہوں نے میڈیا سے بات چیت کی.
جگن مہون ریڈی نے کہا کہ کے سی آر کی طرف
فون کرنے کے بعد کے ٹی آر نے ملاقات کی اور فیڈرل فرنٹ کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی میں مرکز نظر انداز کررہی ہے، مرکز کے سوتیلے رویہ کے چلتے ریاست کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، جگن نے کہا کہ پارلیمنٹ میں دیے گئے یقین دہانیوں کو مرکز نے اب تک پورا نہیں کیا، ملک کے سبھی ریاستوں کا ساتھ آنا ضروری ہے، مرکز میں دیگر ریاستوں کے ممبران پارلیمنٹ کی تعداد بڑھتی ہے تو مرکز کے من مانے رویہ پر نکیل کسی جاسکتی ہے.