حیدرآباد/6مارچ(ایجنسی) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے چہارشنبہ کوتلنگانہ و آندھراپردیش کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کرکے آندھرا پردیش میں شہریوں کا ڈیٹا چوری اور ووٹر لسٹ سے وائی ایس آر سی پی حامیوں کے ووٹ ہٹائے جانے کولیکر شکایت کی.
گورنر سے ملاقات کے بعد وائی ایس جگن نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ گورنر کو بتایا کہ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی کی طرف سے سائبر کرائم کو انجام دینے کیا چوری نہیں ہے؟
انہوں نے بتایا کہ گورنر کو سونپے گئے میمو میں واضح طور پر بابو کے کارناموں کا تفصیلی معلومات ہے، ریاست کی تاریخ میں پہلی بار اتنا بڑا سائبر کرائم ہوا ہے، یہ ایک منصوبہ بند طریقہ سے پچھلے دو سالوں سے کیا جارہا تھا، نائیڈو نے
انتخابات کے مدنظر سائبر کرائم کو انجام دیا ہے.