: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 23 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لئے آرام کی تلاش سے دور رہیں اور محنت اور کارکردگی پر توجہ
دیں نیتا جی کے یوم پیدائش پر اوڈیشہ کے کٹک میں منعقدہ پراکرم دیوس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے ویڈیو لنک کے ذریعے کہا کہ آج جب ہمارا ملک ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو حاصل کرنے میں مصروف ہے، ہمیں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی زندگی سے مسلسل ترغیب ملتی ہے۔