نئی دہلی ،30جنوری (یواین آئی)راجدھانی کے جامعہ نگر علاقہ میں جمعرات کو طلبا کے مارچ کے کیمپس سے باہر نکلتے ہی ایک باہری نوجوان نے بھیڑ پر گولی چلادی جس میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔
پرشانت نامی نوجوان نےپولیس کے سامنے گولی چلائی جو ایک نوجوان کےہاتھ میں لگی ۔اس واقعہ کے بعد طلبا مارچ روک کر سڑک پر
بیٹھ گئے ہیں ۔پولیس کچھ دور سے اس شخص کو دیکھتی رہی جو پستول لہرا کر مارچ روکنے کی دھمکی دے رہاتھا۔گولی چلنے کے بعد اسے پولیس پکڑ کر لے گئی ۔اس واقعہ سے کیمپس میں کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔
گولی جس طالب علم کو لگی ہے اس کا نام شاداب ہے وہ جامعہ ماس کمیونکیشن کا طالب علم ہے اور اسے ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایاگیاہے ۔