نئی دہلی، 8 نومبر :- نوٹ بندی کے ایک سال مکمل ہونے پر بھارتیہ یواکانگریس ( آئی وائی سی) نے آدھی رات کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے اس فیصلہ کی مذمت کی اور اس کے خلاف ریزرو بینک آف انڈیا کے سامنے مظاہرہ کیا۔
آئی وائی سی کے قومی صدر
امریندر سنگھ راجہ کی قیادت میں مظاہرین نے نوٹ بندي پر حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے سوال کیا، ’’اگر کالا دھن باہر آیا تو کالا دھن رکھنے والے کون لوگ تھے اور اس سلسلہ میں اب تک ان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے‘‘۔
مسٹر راجہ نے نوٹ بندي کے فوائد پر بھی سوال اٹھائے۔