سری نگر ، 5 اپریل :- جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ضلع گاندربل کے کنگن کے 22 سالہ نوجوان گوہر احمد راتھر کی موت ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال سے ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ کے اس بیان نے جموں وکشمیر پولیس کے اس دعوے کی قلعی کھول دی ہے جس میں
کہا گیا تھا کہ گوہر 2 اپریل کو کنگن مارکیٹ میں سنگبازی کے دوران ڈرین کے ایک کنارے سے ٹکراکر زخمی ہوا۔
بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے دو اضلاع شوپیان اور اننت ناگ میں یکم اپریل کو ایک ہی دن کے اندر 13 مقامی جنگجوؤں اور 4 عام شہریوں کی ہلاکت کے تناظر میں 2 اپریل کو قصبہ کنگن میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جس کے دوران 22 سالہ گوہر شدید طور پر زخمی ہوا۔