دہلی،8 اگسٹ (اعتماد) صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں پیش کیا گیا متنازعہ وقف ایکٹ ترمیمی بل کی شدید مخالفت کی ہے پارلیمنٹ میں اس بات پر اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر اویسی نے کہا کہ اس بل کے ذریعہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے
یہ واضح کردیا ہے کہ وہ مسلمانوں کی دشمن ہے اس بل کے ذریعہ حکومت ملک کو باٹنے کا کام کررہی ہے جوڑنے کا کام نہیں کررہی ہے
اس بل کو لیکر اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں سخت ناراضگی جتائی- انہوں نےکہا کہ آپ مسلمانوں کے دشمن ہیں، یہ بل اسی بات کا ثبوت ہے-