نئی دہلی،12 فروری (یواین آئی)کانگریس کی اترپردیش انچارج اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اناؤ کی متاثر لڑکی کی لاش ملنے کے بعد وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں خواتین پر ظلم کر کے ان کا قتل کردیا جاتا ہے لیکن وزیراعلی صرف جھوٹے دعووں میں ہی مصروف رہتے ہیں۔
محترمہ واڈرا نے ہفتے کو یہاں ایک
بیان میں کہا،’’اناو میں جو ہوا وہ اترپردیش میں نیا نہیں ہے۔ایک دلت لڑکی کی ماں اپنی بیٹی کا پتہ لگانے کےلئے دفتروں کے چکر کاٹتی رہی،آخر میں اسے اپنی بیٹی کی لاش ملی۔انتظامیہ نے اس کی ایک نہیں سنی۔بی جےپی کو اس مسئلے پر سیاست کرنے کے بجائے جواب دینا چاہئے کہ انتظامیہ کیوں اس ماں کو جنوری سے دوڑاتا رہا۔کسی نے اس بیٹی کی ماں کی گہار نہیں سنی۔‘‘