the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 7 جنوری (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو دلت مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ان لوگوں کو اعزازسے نوازا جاتا ہے، جو دلتوں کا استحصال کرتے ہیں محترمہ واڈرا نے کہا کہ وہ حراست میں مارے گئے ان دلت کنبوں کے لواحقین سے ملی ہیں، ان سب کا یہ ہی کہنا تھا کہ ان کااستحصال کیا جاتا ہے اور انتظامیہ اور سرکار میں ان کی بات نہیں سنی جاتی ہے ۔ وہ جہاں بھی گئیں، مرنے والے دلتوں کے اہل خانہ کا درد



ایک ہی جیسا تھا، لیکن یوگی حکومت انہیں راحت نہیں دیتی اور الٹا دلتوں کا استحصال کرنے والوں کو میڈل دیتی ہے۔
انہوں نے کہا ’’جب میں حراست میں مارے گئے آگرہ کے ارون والمیکی جی کے اہل خانہ سےملی تھی ،تو ان کی بوڑھی ماں کے الفاظ میں کچھ اس طرح کا درد تھا، غازی پور کے نریندر پاسوان کی ماں کا کہا گیا ایک ایک لفظ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کی طرف سے کئے گئے دلتوں کے استحصال کی کہانی بیان کرتا ہے ۔ اس حکومت میں متاثرین کنبوں کو دھمکی اور دلتوں کا استحصال کرنے والوں کو تمغے دیے جاتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.