ذرائع:
AIMIM کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے آئندہ ضمنی انتخابات کے دوران یادو اور مسلم افسران کی تعیناتی نہ کرنے کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یوپی کے وزیر اعلی کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آزادانہ اور
منصفانہ ضمنی انتخابات نہیں چاہتے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 324 کے مطابق، انتخابات کروانا الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا برتاؤ کرنا، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ ان برادریوں سے کتنی نفرت کرتے ہے.. بیرسٹر اسد الدین اویسی نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ وہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنائے۔