لکھنؤ، 4 جنوری :- اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے شاملی کے كیرانہ علاقے میں بدمعاشوں کے ساتھ ہونے والی مڈ بھیڑ کے دوران گولی لگنے سے شہید کانسٹیبل انکت تومر کی بہادری اور جرات کی تعریف کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
style="text-align: right;">
وزیر اعلی نے آنجہانی کی روح کی شانتی کی دعا کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالی امداد کے طور پر 40 لاکھ روپے شہید کی بیوی کو اور 10 لاکھ روپے ان کے والدین کو دیے جائیں گے۔