میسور، 21 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نےاس سال یہاں کے تاریخی میسورپیلس میں منعقدہ یوگا کے 8ویں بین الاقوامی دن میں حصہ لیا اس دوران انہوں نے کہا کہ یوگا سے نہ صرف کسی انسان کو ہی سکون کا احساس ہوتا ہے بلکہ یوگا کائنات میں امن لاتا ہے مسٹرمودی نے قدیم ہندوستان کے رشی منیوں کاحوالہ دیتے ہوئے کہا، "یوگا سے ہمیں سکون ملتا ہے۔ یوگا سے نہ صرف لوگوں کو سکون ملتا ہے، بلکہ یوگا سے معاشرے، قوم اور دنیا کے ساتھ ساتھ پوری کائنات میں امن آتا ہے۔
وزیر
اعظم مودی نے کہا، "پوری کائنات کی شروعات ہمارے اپنے جسم اورروح سے ہوتی ہے۔ کائنات ہم سے ہی شروع ہوتی ہے۔ یوگا جسم کی ہرچیز کےتئیں بیداربناتاہے اور بیداری کا احساس پیدا کرتا ہے۔
مسٹرمودی نے کہا کہ میسور جیسے ہندوستان کے تمام روحانی مراکز نے یوگا توانائی کوصدیوں سے پروان چڑھایا ہے۔ آج یوگا کی یہی توانائی عالمی صحت کو سمت دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا، "آج، یوگا عالمی تعاون کے لیے ایک باہمی بنیاد بن رہا ہے اور بنی نوع انسان کوایک صحت مند زندگی کا یقین دلا رہا ہے۔"