بنگلور، 26 جولائی (یو این آئی) کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اپنے دم پر اقتدار میں لانے والے رخصت پذیر وزیر اعلی بی ایس یدیورپا کے استعفی دینے کے بعد پارٹی کے مرکزی لیڈران کی جانب سے جلد ہی ریاست کے نئے لیڈر کے نام کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے سرکاری ذرائع کے مطابق، یدیورپا کی جگہ لینے کے لئے کئی نام گردش کررہے ہیں، جن میں مرکزی وزیر پرہلاد جوشی، کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر وشویشور ہیگڑے، ریاستی وزیر داخلہ ایس آر بومئی، کان کنی کے وزیر مورگیس
نیرانی اور چند دیگر لیڈروں کے نام شامل ہیں۔
بی جے پی کے ایک سینئر کارکن نے یو این آئی کو بتایا کہ بی جے پی کے جن مرکزی لیڈروں نے مسٹر یدیورپا کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت دی ہے ان کی تجویز میں کوئی حتمی نام ہونا چاہئے اور وہ بہت جلد اس کا اعلان کرسکتے ہیں۔
گورنر ہاؤس میں گورنر ٹی سی گہلوت کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر یدیورپا نے کہا کہ "گورنر نے میرا استعفیٰ قبول کرلیا ہے اور متبادل انتظام ہونے تک انہیں کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے"۔