the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 27 جون (یو این آئی) کانگریس اور دیگر بڑی اپوزیشن جماعتوں نے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کو صدر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کے بعد کہا کہ یہ دو افراد کی نہیں بلکہ نظریات کی لڑائی ہے اور پوری اپوزیشن مسٹر سنہا کی حمایت میں کھڑی ہے مسٹر سنہا نے پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں صدر کے عہدے کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ترنمول کانگریس کی رہنما ممتا بنرجی کی کال پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی میٹنگ ہوئی جس میں کانگریس، ڈی ایم کے، ترنمول کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، سماج وادی پارٹی، راشٹریہ جنتا دل، نیشنل کانفرنس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی



شرکت کی۔ جس میں سماج وادی پارٹی سمیت کئی بڑی اپوزیشن جماعتوں کے بائیں بازو کے لیڈروں نے حصہ لیا۔
مسٹر سنہا نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس لیڈر راہل گاندھی سمیت کئی اپوزیشن لیڈروں نے بھی گاندھی جی کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔ مسٹر گاندھی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے، ترنمول کانگریس کے رہنما ابھیشیک بنرجی، سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ڈی راجہ، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ سمیت کئی اہم لیڈر موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.