the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
کولکاتہ، 13 مارچ (یواین آئی) مرکز میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) حکومت میں وزیرخزانہ اورخارجہ رہے یشونت سنہا مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس میں ہفتہ کے روز شمولیت اختیارکی۔
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل مسٹر سنہا کی ترنمول میں شمولیت کو سیاسی میدان میں اہم مانا جارہا ہے۔ اس ریاست میں ان دنوں اسمبلی انتخابی تشہیرزوروں پر چل رہی ہے۔ مسٹرسنہا کے پارٹی میں شامل ہونے کے دوران راجیہ سبھا رکن ڈیریک اوبرائن اور ریاست کے وزیرپنچایت سبرت مکھرجی اور رکن پارلیمنٹ سدیپ بندیوپادھیائے موجود تھے۔
مسٹرسنہا نے صحافیوں کوبتایا کہ، ’’جمہوریت



کی طاقت اس کے ادارے ہوتے ہیں۔ آج تقریباً ہرادارہ کمزورہوگیا ہے، اس میں ملک کی عدلیہ بھی شامل ہے۔ ہمارے ملک کے لئے یہ سب سے بڑاخطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
بی جے پی کے سابق لیڈر سنہا اٹل بہاری واجپئی کی حکومت میں وزیرخزانہ اور خارجہ رہ چکے ہیں۔ مسٹر سنہا جھارکھنڈ کے ہزاری باغ سے کئی بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ ابھی اس سیٹ سے ان کے بیٹے جینت سنہا بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔
وہ وزیراعظم نریندرمودی کے اقتدارمیں آنے کے بعد سے ان کی شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کچھ سال پہلے بی جے پی چھوڑ دی تھی اور 2020 کے اسمبلی انتخابات سے قبل بہار میں ایک سیاسی مورچہ شروع کیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.