the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 26 جنوری (یو این آئی) یوم جمہوریہ کے موقع پر بدھ کو یہاں راج پتھ پر منعقدہ مرکزی تقریب کے دوران دنیا نے ہندوستان کی فوجی بہادری کا مشاہدہ کیا پریڈ کے آغاز سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی جنگی یادگار پر جا کر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اس کے بعد حسب روایت قومی ترانے کے بعد قومی پرچم لہرایا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ پریڈ کا آغاز صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی سلامی لینے کے ساتھ ہوا۔ پریڈ کی کمانڈ دوسری نسل کے فوجی افسر، پریڈ کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل وجے کمار مشرا نے سنبھال رہے تھے۔ دہلی ریجن کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل آلوک کاکر پریڈ کے سیکنڈ ان کمانڈ



تھے۔
بہادری کے اعلیٰ ترین اعزازات کے قابل فخر فاتح ان دونوں فوجی افسروں کی پیروی کر رہے تھے۔ ان میں پرم ویر چکر اور اشوک چکر جیتنے والے شامل ہیں۔ پرم ویر چکر فاتح صوبیدار میجر (اعزازی کیپٹن) یوگیندر سنگھ یادو، 18 گرینیڈیئرز (ریٹائرڈ) اور صوبیدار (اعزازی لیفٹیننٹ) سنجے کمار، 13 جے اے کے رائفلز اور اشوک چکرا فاتح کرنل ڈی سری رام کمار جیپ پر ڈپٹی پریڈ کمانڈر کے پیچھے چل رہے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ پرم ویر چکر دشمن کے سامنے بہادری اور قربانی کے سب سے نمایاں کام کے لیے دیا جاتا ہے۔ اشوک چکر جنگ کے میدانوں کے علاوہ امن کے اوقات میں بہادری اور قربانی کے ایسے ہی کاموں کے لئے دیاجاتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.