نئی دہلی، 30 اکتوبر (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے كیوڑيا میں بدھ کو سردار بلبھ بھائی پٹیل کا مجسمہ "اسٹیچيو آف یونٹی" قوم کے نام وقف کریں گے جو دنیا کا سب سے بلند مجسمہ ہے۔
ضلع نرمدامیں بنائے گئے "اسٹیچيو آف یونٹی" کی اونچائی 182 میٹر ہے۔ اسے سردار پٹیل کی پیدائش کے موقع پر قوم کو وقف کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم اور دیگر مہمان خصوصی نرمدا کا پانی اور مٹی ایک کلش میں بھر کر قوم کو وقف کریں گے ۔ وزیر اعظم ایک بٹن دباکر
مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے ۔ مسٹر مودی مجسمہ کے سامنے خصوصی دعا بھی کریں گے۔ اس کے بعد وہ لوگوں سے خطاب کریں گے ۔
وزیر اعظم "وال آف یونٹی" یعنی اتحاد کی دیوار کی پر جاکر اس کا افتتاح کریں گے۔ وہ وہاں پر میوزیم، نمائش اور وزیٹرس گیلری میں بھی جائیں گے۔وزیٹرس گیلری کی اونچائی 153 میٹر ہے اور اس میں ایک وقت میں 200 ناظرین بیٹھ سکتے ہیں۔ یہاں سے سردار سروور ڈیم، اس کے آبی ذخیرے، ستپوڑا اور وندھيہ پہاڑ کا شاندار نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔
اس تقریب کے دوران فضائیہ کا جہاز فلائی پاسٹ بھی کرے گا ۔