ذرائع:
نظام آباد سے تعلق رکھنے والی تلنگانہ کی باکسر نکھت زرین، جس نے نئی دہلی میں حال ہی میں ختم ہونے والی آئی بی اے خواتین کی باکسنگ ورلڈ چمپئن شپ میں بیک ٹو بیک گولڈ میڈل جیت کر عالمی چمپئن شپ ٹائٹل کو برقرار رکھا۔
ریاست کے وزیر کھیل وی سرینواس گوڈ، ایس اے ٹی ایس کے چیئرمین ای انجنیا گوڈ، بی سی سی آئی کے سابق جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور ریاستی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے عہدیدار وی چامنڈیشورناتھ اور دیگر
عہدیداروں نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، شمش آباد پر باکسر کا استقبال کیا۔
نکھت زرین نےعالمی ٹائٹل برقرار رکھنے والی واحد ہندوستانی باکسر بن کرتاریخ رقم کی۔ نظام آباد کی لڑکی نے ٹورنمنٹ میں باکسر کے طور پر حصہ لیا اور اعلیٰ اعزاز حاصل کیا۔
وزیر کھیل اور عہدیداروں نے باکسر کو واپسی پر مبارکباد دی اور انہیں کھلی ٹاپ جیپ میں بارات کی شکل میں لے گئے۔ وزیر نے باکسر کی کامیابیوں کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ ریاست اور ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی۔