واشنگٹن، 15 مئی ( یواین آئی) عالمی بینک نے عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) سے ہندوستان کے سب سے زیادہ متاثر غریبوں اور کمزور طبقوں کے لئے ایک ارب ڈالر کا سماجی تحفظ پیکج منظور کیا ہے ۔
عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 14 مئی کے اجلاس میں اس پیکیج کی منظوری دی ۔اسے ملا کر عالمی بینک کی كووڈ -19 وبا چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہندوستان کو فراہم کی جا رہی مدد دو ارب ڈالر ہو گئی ۔ ایک ارب
ڈالر کی مدد گزشتہ ماہ ہندوستان کی طبی شعبے کو فراہم کی گئی تھی ۔نئے پیکیج کی رقم دو قسطوں میں فراہم کی جائے گی ۔ رواں مالی سال میں پہلے 75 کروڑ ڈالر فوری طور پر واگذار ہو ں گے جبکہ باقی 25 کروڑ ڈالر اگلے مالی سال میں ملیں گے۔ پہلی قسط کی رقم پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت خرچ کی جائے گی جس سے نقدی ٹرانسفر اور خورد و نوش کی اشیا میں فائدہ ملے گا ۔ دوسری قسط سماجی تحفظ کے کاموں میں خرچ کی جائے گی ۔