: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 25 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو دفاعی شعبے میں خود کفیل بنانے کے لئے آج سبھی متعلقین اور خاص طور پر نجی شعبے سے اپیل کی کہ وہ حب الوطنی کے جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو دفاعی شعبے میں خود کفیل بنانے کے مقصد سے اپنا زیادہ سے زیادہ تعاون دیں مسٹر مودی نے جمعہ کو عام بجٹ میں ملک کو دفاعی شعبے میں خود کفیل بنانے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منعقدہ ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ اس شعبے سے وابستہ تمام متعلقین سے اپیل کی کہ وہ منافع اور دیگر باتوں کو چھوڑ کر حب الوطنی اور خدمت کے جذبہ کے ساتھ ملک کو مضبوط بنانے کی سمت میں کام کریں۔ نجی شعبے سے خصوصی طور پر اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی آپ سے توقعات وابستہ ہیں اور نجی کمپنیوں کو ملک کی خدمت کا یہ موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ سوچنے کا وقت نہیں کہ کتنا منافع ہوگا اور کب ہوگا، اب ہمیں صرف ملک کو مضبوط بنانے کا سوچنا چاہیے۔