the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد۔ملک میں کورونا کیسس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ جہاں تک تلنگانہ کا تعلق ہے، 12 نئے مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں ریاستی طبی اور صحت کے محکمے کء جانب سے ایک بلیٹن جاری کیا گیاہے۔بلیٹن کے مطابق حیدرآباد میں 9، ورنگل، رنگا ریڈی اور سنگاریڈی اضلاع میں ایک ایک کیس درج کیاگیاہے۔ جبکہ ایک شخص کووڈ سے صحت یاب ہوا ہے، 38 دیگر زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1322 افراد کا کووِڈ ٹسٹ کیا گیا۔ 30 کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
دوسری جانب تلنگانہ میں کورونا کیسس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ریاستی وزیرصحت دامودھر راج نرسمہا نے صورتحال کاجائزہ لیا۔ انہوں نے آکسیجن سلنڈر اور وینٹی لیٹرز جیسے کورونا سے



بچاؤ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں دریافت کیا۔ عہدیداروں نےریاستی وزیر کو جانکاری دی کہ ریاستی حکومت کے تحت چلائے جانے والے لیابس میں ایک دن میں 16,500 آرٹی پی سی آر ٹسٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ عہدیداروں نے راج نرسمہا کو بتایا کہ 84 مزید نجی آر ٹی پی سی آر لیابس دستیاب ہیں۔

بعد میں ریاستی وزیر دامودھر راج نرسمہا نے متعلقہ عہدیداروں کوہدایت دی کہ وہ روزانہ 4 ہزار آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کرنے کے ہدف کے ساتھ کام کریں۔ مثبت تشخیص کے بعد، متاثرین کے نمونے جینوم کی جانچ کے لئےگاندھی اسپتال کے سی ڈی ایف ڈی کو روانہ کریں۔ راج نرسمہا نے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ کے سکریٹری کو روزانہ شام 4 بجے سے پہلے کورونا ہیلتھ بلیٹن جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.