ذرائع:
راہول گاندھی نے تلنگانہ کے عادل آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں خواتین کو سالانہ 1.3 لاکھ روپے ملیں گے۔ مہالکشمی اسکیم کے ایک حصے کے طور پر مرکز سے1 لاکھ اور ریاستی حکومت سے 30 ہزار ملینگے۔
انہوں نے کہا ذات پات کی مردم شماری کے بعد تلنگانہ اور ہندوستان میں
انتظامیہ مختلف ہوگی۔
کانگریس کی حکومت بننے کے بعد، ہم ریزرویشن کو 50 فیصد سے بڑھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہمیں آئین کی حفاظت کرنی ہے، ریزرویشن میں اضافہ کرنا ہے اور مودی کے ذریعہ چلائی جا رہی امیر آدمیوں کی حکومت کو ہٹا کر غریبوں کی حکومت لانے کی ضرورت ہے۔
راہول گاندھی نے کہا ہم دہلی میں محبت کی دُکان کھولنے جا رہے ہیں۔