5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
حیدرآباد/19ستمبر(ایجنسی)
تلنگانہ حکومت کی جانب سے بتکماں تہوار کے موقع پر ساڑیوں کی تقسیم کے دوران سعید
آباد علاقہ میں خواتین کے دو گروپس میں زبردست جگھڑا ہوا۔ انہوںنے ایک دوسرے کے
بال پکڑلیے اور ہاتھا پائی پر اترآئیں۔سعیدآباد علاقہ کے سرسوتی
شیشومندر کے
احاطہ میں بتکماں تہوار کے موقع پر حکومت کی جانب سے ساڑیوں کی تقسیم کی جارہی
تھی۔ صبح 6بجے سے خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس دوران دو گروپس میں بحث کے بعد
جھگڑا ہوگیا۔وہ ایک دوسرے کے بال پکڑ کر کھیچنے لگے۔ بعض نے خواتین کو زمین پر پٹخ
دیا اور پٹائی کرنے لگے۔بعد ازاں پولیس نے گروپس کو علیحدہ کیا۔