the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ۔بی جے پی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے منگل کو محبوبہ کی قیادت والی منوں و کشمیر حکومت کو دو شہریوں کے مارے جانے پر فوجوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے معاملہ میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ یہ کیا بیہودگی ہے فوجیوں کے خلاف ایف آئی آر واپس لی جائے ورنہ حکومت کو فورا برخاست کیا جائے۔سوامی کا یہ سخت بیان اس وقت آیا ‘ جب شوپیان میں پتھر پھینکنے والے ہجوم پر فوج کے اہلکاروں نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجہ میں دو نو جوانوں کی موت ہوگئی۔

اس واقعہ کے بعد پولیس نے دفعہ تین سو دو (قتل) تین سو سات( اقدام قتل) فوج کی گھڑوال یونٹ کے دس اہلکاروں کے خلاف معاملہ درج کیا۔

اس موقع پر ایک میجر بھی موجود تھا۔اس کا نام بھی ایف آئی آر میں ڈالا گیا۔جموں و کشمیر میں پی ڈی پی،بی جے پی کی مخلوط حکومت میں اس وقت تلخی پیدا ہوگئی جب وزیر اعلی



محبوبہ مفتی نے پولیس کارروائی کا دفاع کا دفاع کیا۔اور ایف آئی آر واپس لینے سے انکار کردیا۔

 ادھر فوج کا کہنا ہے کہ وہاں فوجی اہلکاروں نے کچھ غلط نہیں کیا۔کشمیر میں فوج کو یہ خصوصی اختیار ہے کہ وہ خود کے تحفظ میں گولی چلائے۔فوج کے افسران نے اس معاملہ میں فوجیوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا کہ جانچ کو منطقی انجام تک پہنچا یا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے دس گھڑوال رائفلس کا پچاس چالییس فوجیوں کا قافلہ بالا پور سے کسی دوسرے ٹھکانے کے لئے نکلا تھاراستے میں پتھر بازی ہورہی تھی اس لئے فوجی قگفلے نے دوسرا راستہ اختیار کیادوسرے راستے پر بھی فوجیوں کو پتھر بازی کا سامنا کرنا پڑا، جب پتھر بازی کررہے ہجوم اور فوجیوں کے درمیان فسصلہ دس میٹر کا رہ گیا تب ایک فوجی نے فائرنگ کی۔رائع کا کہنا ہے کہ اچانج حالات کو دیکھ کر لیا گیا فیصلہ تھا،جس میں میجر کا کوئی رول نہیں تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.