کلکتہ، 24 دسمبر (یواین آئی) وشو بھارتی یونیورسٹی کی صدسالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گورودیپ رابندر ناتھ ٹیگور کے فکر و نظریات کے فروغ کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ گورودیب نے اس ادارے کو ’’سب کےلئے تعلیم اور علم ‘‘ کی سوچ کے ساتھ اس یونیورسٹی کو قائم کیا تھاآج اس عظیم ادارے کے 100سالہ جشن مناتے ہوئے یہ عزم کرتے ہیں کہ ہم اس سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے ’’معیاری تعلیم ‘‘ تک کی رسائی ہرایک کےلئے ممکن اور آسان ہو۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میرے لئے یہ
بہت ہی اعزاز کی بات ہے کہ اس عظیم موقع پر میں اس تقریب میں شریک ہوں، میں ان تمام حضرات کا شکریہ اور مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس ادارے کو عظیم بنانے کی جدو جہد کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری قوم وشو بھارتی کے پیغام اور تعلیمات کو آگے لے کر جائے گی۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس تقریب میں شریک تھے۔
وزیر اعظم مودی نے بین الاقوامی شمسی اتحاد یا پیرس موسمیاتی معاہد ہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان ہی واحد ملک ہے کہ جوپیرس معاہدہ کے اہداف کو مکمل کرنے کےلئے کام کررہا ہے ۔