the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی ، 22 جولائی (یو این آئی) سول ایوی ایشن کے شعبے میں ملک کی سب سے بڑی نمائش 'ونگس انڈیا' کا اگلا ایڈیشن اگلے سال مارچ میں حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا۔
فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) نے جمعرات کو بتایا کہ ہر دوسرے سال منعقد ہونے والے 'ونگز انڈیا 2022' کا انعقاد 24 سے 27 مارچ 2022 تک حیدرآباد کے بیگم پیٹ ہوائی اڈے پر کیا جائے گا۔ اس کا اہتمام وزارت شہری ہوا بازی اور ایف آئی سی سی آئی نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ اس میں ملکی ہوا بازی کی صنعت کے نمائندے اس شعبے سے متعلق



چیلنجوں اور نئی ٹکنالوجی کے ذریعہ ان کے حل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ایف آئی سی سی آئی نے بتایا کہ توقع ہے کہ 150 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی نمائش کنندگان "ونگز انڈیا۔ 2022" میں شرکت کریں گے اور 25 طیاروں کو نمائش کے لئے رکھے جائیں گے۔ نمائش کے دوران بین الاقوامی کانفرنسیں ، عالمی سی ای او فورمز ، بزنس ٹو بزنس اور بزنس ٹو سرکاری میٹنگ بھی منعقد ہوں گی۔
ایف آئی سی سی آئی نے بتایا کہ اگلے سال ہونے والا یہ پروگرام بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے گا اور اس میں پہلے کے تمام پروگراموں کے مقابلے میں زیادہ حصہ داری ہوگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.