اسٹاک ہوم145 8اکتوبر(ایجنسی) امریکی ماہر معاشیات William Nordhaus ولیم ڈی نارڈ ہارس اور Paul Romer پال ایم رومر کومشترکہ طورپر اس سال کا اقتصادیات کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے بتایا کہ مسٹر نارڈ ہارس کو
ماحولیاتی تبدیلی سمیت مختلف ماحولیاتی اسباب کے معیشت پر پڑنے والے اثرات کا مطالعہ کرنے کے لئے یہ انعام دیا جائے گا۔ مسٹر رومر کو تکنیکی تبدیلیوں کی اہمیت پر تحقیق کرنے کے لئے نوبل انعام دیا جارہاہے۔
خیال رہے کہ یہ انعام عظیم سائنس داں الفریڈ نوبل کی یاد میں مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے کو ہر سال دئے جاتے ہیں۔ اس کے تحت 10.1 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم دی جاتی ہے۔ یہ رقم زیادہ سے زیادہ تین لوگوں میں تقسیم کی جاسکتی ہے۔