the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی۔ اترپردیش اور بہار کی 5 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آ چکے ہیں۔ کرناٹک میں حکمراں پارٹی کانگریس اور اہم اپوزیشن پارٹی بی جے پی کو بھی اترپردیش ضمنی انتخابات کے نتائج کا بے صبری سے انتظار تھا۔ کچھ مہینے پہلے، ضمنی انتخابات کو لے کر کرناٹک نے کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھائی تھی۔ لیکن، جیسے جیسے ووٹنگ کی تاریخ نزدیک آتی گئی، کرناٹک حکومت کی دلچسپی بھی بڑھتی گئی۔ سی ایم سدارمیا کی اس دلچسپی کی وجہ تھے یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جو کرناٹک میں بی جے پی کے لئے انتخابی مہم کا اسٹار چہرہ ہیں۔

یو پی کی گورکھپور نشست یوگی آدتیہ ناتھ کی کرم بھومی رہی ہے۔ یہاں جیت حاصل کرنا بی جے پی کے ساتھ ساتھ یوگی کے وقار کا بھی سوال تھا۔ تاہم، بی ایس پی حمایت یافتہ ایس پی امیدوار پروین نشاد نے یہاں جیت حاصل کر لی۔ یہی نہیں، پھول پور لوک سبھا کی نشست بھی ایس پی کے کھاتہ میں گئی ہے۔ ایسے میں جب گورکھپور اور پھول پور سیٹ پر بی جے پی کی ہار ہوئی، تو کرناٹک کے وزیراعلی سدارمیا بڑی مسکراہٹ کے ساتھ بی ایس پی اور ایس پی کو فتح کی مبارکباد دینا نہیں بھولے۔

یوپی ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سدارمیا نے ٹویٹ کیا اور دونوں سیٹوں پر جیت درج کرنے والے بی ایس پی حمایت یافتہ



ایس پی امیدواروں کو مبارکباد دی۔ سدارمیا نے یوگی کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے یوگی کو دوسری ریاستوں سے پہلے اپنی ریاست یوپی پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل بھی کر ڈالی۔

کرناٹک وزیراعلی نے ٹویٹ کیا، "یوپی کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کے لئے لوک سبھا سیٹ ہارنا بی جے پی کے لئے توہین آمیز ہے۔ اس تاریخی جیت کے لئے سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کو مبارکباد۔ غیر بی جے پی پارٹیوں کا اتحاد ہی بی جے پی کی شکست میں اہم کردار ادا کرے گا۔ " سدارمیا نے لکھا، "شاید اب یوگی آدتیہ ناتھ کرناٹک میں ترقی کو لے کر لیکچر دینے میں وقت ضائع نہیں کریں گے۔

بتا دیں کہ کرناٹک میں بی جے پی کے لئے انتخابی مہم چلانے کے دوران یوگی نے کانگریس پر ترقی اور قانون و انتظام کی صورت حال کو لے کر حملہ کیا تھا۔ لیکن، گزشتہ چند مہینوں میں یوگی کو ریاست میں مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

یو پی کے وزیراعلی یوگی کی تقریروں کو لے کر سدارمیا نے انہیں فرقہ پرست لیڈر بتایا تھا جس کا بنیادی مقصد کرناٹک کے ووٹروں کو ہندوؤں اور مسلمانوں میں تقسیم کرنا تھا۔ تاہم، سخت مخالفت کے باوجود بھی یوگی اب تک چار مرتبہ کرناٹک کا دورہ کر چکے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.