: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 14 دسمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ آئین سازوں اور آئین ساز اسمبلی کےجذبات کے مطابق ہم ملک میں سیکولر سول کوڈ نافذ کرنے کے لیے پوری طاقت سے کام کر رہے ہیں۔ مسٹر مودی نے لوک سبھا میں ہندوستان کے آئین کے 75 سال کا شاندار سفر پر دوروزہ بحث کے جواب میں کہا کہ آئین ساز اسمبلی میں
یکساں سول کوڈ پر گہری بحث کی گئی تھی۔ بابا صاحب امبیڈ کرنے مذہبی بنیاد پر بنے پر سنل لا کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ آئین ساز اسمبلی کے رکن کے ایم منشی نے کہا تھا کہ یکساں سول کوڈ ملک کی سیجہتی کے لیے ضروری ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی کئی بار یکساں سول کوڈ لانے کی بات کہی ہے۔ ہم اسے نافذ کرنے کے لیے پوری طاقت لگا رہے ہیں۔