نئی دہلی،31اگسٹ(ایجنسی) مرکزی کابینہ میں جلد ہی تبدیلی کی قیاس آرائیوں کے درمیان وزیر دفاع ارون جیٹلی نے آج کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ زیادہ دنوں تک اس ذمہ داری کو نہیں سنبھالیں گے. وزارت خزانہ کے ساتھ ساتھ وزارت دفاع کی اضافی ذمہ داری سنبھالنے والے مسٹر جیٹلی نے اس اظہار خیال کے ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ کس شعبے [وزارت] میں کتنے وقت تک رہنا ہے یہ فیصلہ کرنا ان کی ذمہ داری نہیں ہے۔
start;"="">ایک پروگرام میں یہ پوچھے جانے پر کہ آیا وہ بدستور وزیر دفاع رہیں گے ، انہوں نے کہاکہ "مجھے لگتا ہے کہ طویل عرصہ تک نہیں ہے لیکن اس بابت کوئی فیصلہ مجھے نہیں کرنا"۔
مسٹر منوہر پاریکر نے گوا کا وزیر اعلی منتخب ہونے پرگذشتہ مارچ میں وزیر دفاع کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا ۔