نئی دہلی 10 مارچ (یو این آئی ) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نو مقرر کردہ قومی جنرل سکریٹری سید ناصر حسین نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کا اجلاس ختم ہونے کے بعد جلد از جلد جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے اور دونوں ریاستوں میں تنظیم کو تیزی سے مضبوط کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔
آج یہاں جاری
ریلیز کے مطابق سید ناصر حسین نے کہا کہ جب سے وہ قومی جنرل سکریٹری مقرر ہوئے ہیں، جموں کشمیر اور لداخ کے قائدین ان سے مسلسل ملاقاتیں کر رہے ہیں اور انہیں اپنی اپنی ریاستوں کے مسائل سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیم کو موثر اور کامیاب بنانے کے ناصر حسین کے ارادے کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے میں بھی مصروف ہیں۔