ذرائع:
حیدرآباد: بی جے پی کے نظام آباد رکن پارلیمنٹ ڈی اروندنے کہا کہ کانگریس اور بی آر ایس پارٹی کو ووٹ دینے والوں کو اوپر والاجہنم میں لے جائے گااورجنت حاصل نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا جس تھالی میں کھاتے ہیں اس میں چھید نہ کریں ورنہ جہنم میں جائیں گے۔ جنت
کے خواہشمند ملک کیلئے خدمت کرنے والے اور ملک کو محفوظ رکھنے والے نریندر مودی کو ووٹ دے کر ان کی مدد کریں۔ ایسا نہ کرنے پر اوپر والا بھی معاف نہیں کرے گا۔ انہوں نے بی جے پی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے اس ملک کے لئے کافی احسان کئے ہیں خاص طور پر مسلمانوں کی فلاح وبہبود پر بھی کام کئے۔