نئی دہلی،15 دسمبر(یواین آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے 2022 میں اترپردیش اسمبلی کے الیکشن میں پارٹی کی سبھی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا منگل کو اعلان کیا مسٹر کیجریوال نے آج پریس کانفرنس میں اترپردیش میں کورونا کے حالات اور دیگر مسئلوں کے
سلسلے میں اپنی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر دہلی میں سہولیات تیار کی جاسکتی ہیں،تو اترپردیش میں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے اترپردیش اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست نے ابھی تک گندی سیاست دیکھی ہے،ایسے میں اب اسے نیا موقع ملنا چاہئے۔