ذرائع:
حیدرآباد: تلنگانہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی تلنگانہ کی 119 سیٹوں میں سے کم از کم 50 سیٹوں پر مقابلہ کرے گی۔ اس بیان سے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں
شروع ہو گئی ہیں۔
تاہم، بی جے پی کو یقین ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم 50 سیٹوں پر مقابلہ نہیں کرے گی۔
بھگوا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری پی مرلی دھر راؤ نے چہارشنبہ کو کہا کہ اسد الدین اویسی کی قیادت والی پارٹی 50 سیٹوں پر مقابلہ نہیں کرے گی کیونکہ اس سے بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے امکانات کو نقصان پہنچے گا۔