5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
رائے بریلی۔ مرکزی حکومت مسلم خواتین کو تین طلاق جیسی لعنت سے آزاد کرانے کے لئے سپریم کورٹ کے فرمان پر عمل کرانے کی تیاری کر رہی ہے ۔ وہیں رائے بریلی کی ایک عورت فون پر اپنے شوہر سے طلاق مانگ رہی ہے۔ خاتون کے طلاق مانگنے کا آڈیو لے کر متاثرہ کنبہ رائے بریلی کے خاتون پولیس اسٹیشن پہنچا اور انصاف کی گہار لگائی ہے۔
معاملہ رائے بریلی شہر کے کوتوالی علاقے کے گورا
بازار محلہ کا ہے۔ یہاں رہنے والی ایک لڑکی کی سلطان پور کے رہنے والے ایک نوجوان سے پانچ مہینہ پہلے شادی ہوئی تھی۔ بیماری کا بہانہ بنا کر خاتون اپنے گھر واپس آ گئی اور اس کے بعد وہ سسرال نہیں گئی۔ نوجوان نے کئی مرتبہ اپنی بیوی کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس کے برعکس بیوی اپنے شوہر سے فون پر طلاق مانگنے کا دباو بنانے لگی۔ یہ باتیں نوجوان نے اپنے فون میں ریکارڈ کر لیں اور خاتون پولیس اسٹیشن انچارج پشپا اوستھی کو سنائیں۔ جس کے بعد انہوں نے کیس کی تحقیقات شروع کردی ہے۔